8 فروری 2014 - 20:30
شام میں حکومت اور فوج کی حمایت میں مظاہرے

شام کے مختلف شہروں میں اس ملک کے بشار اسد کی حکومت اور فوج کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئی ہیں۔

ابنا: شام کی سرکاری نیوز ایجیسی کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے جنوب میں دمشق اور اس مضافاتی شہروں میں آج شام کے صدر بشار اسد اور اس ملک کی فوج کی حمایت میں زبر دست ریلیاں نکالی گئیں ہیں اور اس ملک کے عوام نے دھشتگردوں کے خلاف فوج کے آپریشن کی حمایت کی۔ اس کے علاوہ شام کے ایک اور شہر حمص میں بھی اس قسم کے مظاہرے ہوئے ہیں جس میں اس ملک کے عوام نے وسیع پیمانے پر شرکت کرکے بشار اسد اور اس ملک کی فوج کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ ملک سے دھشتگردوں کی بیخ کنی تک کاروائی جاری رکھی جائے اور شام کو دھشتگردوں سے پاک کیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی شام کے مختلف شہروں میں اس ملک کی حکومت کی حمایت میں بڑی بڑی ریلیاں نکالی گئی ہیں۔

.......

/169